دبستانِ فقہ شافعی مصنف: محمد شعیب زاہدی

دبستانِ فقہ شافعی
مصنف: محمد شعیب زاہدی
✍️تبصرہ نگار: اشرف علی
دبستانِ فقہ شافعی
مصنف: محمد شعیب زاہدی
✍️تبصرہ نگار: اشرف علی 

اسلام ایک مکمل دین اور ہمہ گیر شریعت ہے جس میں صرف عقیدہ و ایمان ہی کی رہنمائی نہیں ہے، بلکہ عبادت ، معاشرت، معاملات، اخلاقیات اور زندگی کے تمام شعبوں کے لئے روشنی ملتی ہے، عبادات میں تو شریعت کا مزاج یہ ہے کہ مقصد اور طریقہ کار دونوں کی تفصیلات صراحت و وضاحت کے ساتھ بیاں کر دی گئی ہیں، جیسے نماز، روزہ، حج و زکوۃ وغیرہ ، لیکن زندگی کے دوسرے شعبوں میں قرآن و حدیث نے بنیادی اصول و روایات کی رہنمائی کی ہے اور فقہاء نے ان اصولوں کو سامنے رکھ کر اجتہادو استنباط کئے ہیں، اس میں اللہ تعالیٰ کی یہ حکمت ہے کہ احوالِ زمانہ کی تبدیلی کے اعتبار سے احکام شریعہ کی تطبیق میں سہولت ہو اور کسی ایسے حکم کی پابندی نہ ہو کہ جن پر تبدیل شدہ حالات میں عمل کرنا دشوار ہو ،
اسی زاویۂ فکر کی ترویج کے لئے جو فن وجود میں آیا اس کا نام فقہ اسلامی ہے ، 
فقہ اسلامی فرقہ واریت سے پاک ایک ایسی فکر ِسلیم کا نام ہے جو قرآن وسنت ِ رسول ﷺکی خالص تعلیمات سے کشید کی گئی ہے۔ جس نے زندہ مسائل کے استدلال، استنباط اور اجتہاد میں قرآن وسنت کواپنایا اور شرعی احکام کی تشریح وتعبیر میں ان دونوں کو ہی ہر حال میں ترجیح دی۔ یہ تعلیمات اللہ تعالیٰ کا ایسا عطیہ ہیں جو اپنے لطف وکرم سے کسی بھی بندے کو خیر کثیر کے طور پر عطا کردیتا ہے۔ اور فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب وسنت سے سچی وابستگی کے بعد تقرب الٰہی کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول وغبار کو اڑا کر ماحول کوصاف وشفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات کا صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ ہوتا ہے اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم کے بعض نابغۂ روزگار متخصصین ایسےبھی ہیں جن کے علم وفضل اوراجتہادات سےایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے اور لاریب ایسی جماعت حقہ کا نام ائمہ اربعہ ہے  ۔زیر تبصرہ کتاب ” دبستانِ فقہ شافعیؒ“ اسی سلسۃ الذہب کی ایک اہم کڑی ہے  جو فقہ شافعی کی تاریخ و تدوین اور اس کی خصوصیات و امتیازات پر مشتمل ہے، اس کتاب میں مختصر انداز میں فقہ شافعی کی تدوین ، اہم فقہاء شوافع ، فقہ شافعی کی مستند اور بنیادی کتابیں ،  اصول فقہ کی اہم کتابیں ،فقہ شافعی کے  اصول استنباط ،اور فقہ شافعی کی اصطلاحات و خصوصیات پر عمدہ انداز میں گفتگو کی گئی ہے جو یقینا اس موضوع کے قاری کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی اور علم میں اضافہ کا سبب بنے گی   
یہ کتاب محترم محمد شعیب زاہدی کی پہلی اور عمدہ کاوش ہے جس سے ان کے ذوق مطالعہ اور علمی گہرائی اور گیرائی کا اندازہ ہوتا ہے ، زمانۂ طالب علمی میں کسی حنفی طالب علم کا فقہ شافعی پر ایک مبسوط اور جامع کتاب کو منصۂ شہود کی زینت بنا دینا یہ دراصل ان کی شبانہ روز کاوشوں کا ایک علمی شاہکار ہے۔ 

کتاب کا ایک مجموعی خاکہ       
                  
کتاب اپنے حجم میں صرف 117 صفحہ پر مشتمل ہے لیکن اپنی جامعیت کے اعتبار سے فقہ شافعی کے تمام گوشوں کو محیط ہے 
کتاب کے ابواب کچھ اس طرح ہیں

باب اول:امام شافعی کے حالات

ایک یتیم بچہ کیسے ایک مجتہد بنا، کیسے اس نے فقہ مالکی،فقہ حنفی ،فقہ اوزاعی ،فقہ لیث بن سعد اور دیگر مجتہدین کی فقہ کا براہ راست مطالعہ اور موازنہ کیا اور کن اسباب نے انہیں ایک نئی فقہ کی تدوین پر آمادہ کیا 

باب دوم: تاریخ فقہ شافعی

جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک فقہ کس طرح ابھری،کیسے پروان چڑھی،استحکام کیوں کرآیا ،کیا اسباب و عوامل رہے،کن کن مراحل سے دو چار ہوئی ،کن کن اشخاص نے اس کی آبیاری میں آپنی زندگیاں وقف کیں

باب سوم : اہم فقہاء شوافع کا تعارف

جس میں ان گیارہ فقہاء شوافع کا تذکرہ ہے جو فقہ شافعی کے اساس تسلیم کیے جاتے ہیں اور جن کے بغیر فقہ شافعی کا تعارف ادھورا معلوم ہوتا ہے

باب چہارم: فقہ شافعی کی اہم کتابوں کا تعارف

باب پنجم :اصول فقہ کی اہم کتابوں ک تعارف 

ان دونوں ابواب میں اختصار کے ساتھ امام شافعی کی کتاب الام اور الرسالہ سے لیکر دور حاضر تک ہم کتابوں کا تذکرہ ہے

باب ششم: فقہ شافعی کے اصول استنباط

جس میں ان اصولوں کا تذکرہ ہے جس کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ فقہ شافعی فہم نصوص میں کہا تشخص و امتیاز رکھتی ہے

باب ہفتم :فقہ شافعی کی اہم اصطلاحات

جس میں فقہ شافعی کی کتابوں میں درج مخصوص اصطلاحات کا جامع تعارف ہے

باب ہشتم:فقہ شافعی کی خصوصیات و اولیات
   


کتاب کے لئے رابطہ کریں ۔ 
 90993 72018

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں