ریشمی رومال تحریک کے اہم واقعات
ریشمی رومال تحریک کے اہم واقعات
1890ء شیخ الہند مولانا محمود الحسن دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس۔
1905 حضرت مولانا رشید احمد گنگوھی کے وصال کے بعد شاہ ولی اللہ کے مشن اور تحریک دیوبند کی سربراہی سنبھالی ۔
تحریک کے نئے دور کا آغاز ہم خیال افراد کے سیل بنانے کا کام تیزی سے شروع ۔
1909 دارالعلوم دیوبند میں جمعیۃ الانصار کا قیام۔
1910 میں جنگ طرابلس کا آغاز مراد آباد میں جمعیۃ الانصار کا اجلاس۔
1912 کلکتہ میں مولانا آزاد کے زیر سرپرستی جمعیۃ حزب اللہ کا قیام۔
1913 دوسری جنگ بلقان کا خاتمہ۔ مسجد فتحپوری دہلی میں مولانا عبیداللہ سندھی نے نظارہ معارف القرآنیہ قائم کیا (یکم نومبر) کو ترکی برطانیہ کے خلاف جنگ میں شامل ہوگیا۔ نومبر 1914 راجہ مہندر پرتاپ کو حکومت بریلی نے سوئزر لینڈ اور فرانس جانے کا پاسپورٹ دیا۔
1915 پنجاب کے انگریزی خواں مہاجر طلباء نے سرحد پار کی (فروری) مولانا عبید اللہ سندھیؒ کوئٹہ ہوتے ہوئے افغانستان پہنچے ۔
15/ اگست کو مولانا محمود الحسن نے تحریک کے بڑے رہنماؤں کو سرحد پار روانہ کیا ۔
مہمند اور دوسرے قبائل کے سرحد پر چھاپے اور لڑائیاں (15/ اگست)
حضرت شیخ الہندؒ حجاز پہنچے (ستمبر 1915) جرمن مشن کا بل پہنچا ۔
بصرہ کی چھاؤنی پہ انگریزوں کا قبضہ (21/ نومبر) مولانا مطلوب الرحمن کی حجاز سے واپسی ۔
1916 کابل میں لڑائیاں مولانا عبید اللہ حکومت موقتہ ہندیہ کا قیام۔
1916 مولانا محمد میاں مولوی مرتضیٰ کی ہندوستان واپسی۔
زار روس سے ملاقات کے لیے عبوری حکومت کے وفد کی روانگی (مارچ 1916)
مولانا محمد میاں نے ہندوستان میں اپنا کام پورا کرنے کے بعد غالب نامہ و شیخ الاسلام کا فتویٰ لے کر سرحد پار کی (اپریل 1916)
شریف مکہ خلافت عثمانیہ سے بغاوت کر کے انگریزوں سے مل گیا (جون 1916) حجاز میں تحریک کا خاتمہ
کابل میں ریشمی خطوط لکھے گئے (10/ جولائی 1916)
ریشمی خطوط عبد الحق کو دییے گیے
عبد الحق کی غداری
تحریک کے بارے میں ساری اطلاعات انگریزوں کو مل گئیں ہند میں تحریک کا خاتمہ
کابل میں مولانا عبید اللہ سندھیؒ اور اس کے ساتھی گرفتار (اکتوبر 1916) افغانستان میں تحریک سست پڑگئی ۔ (نوٹ: امیر امان اللہ کے تخت نشین ہونے سے تحریک میں نئی جان آئی)
شیخ الہندؒ کی حجاز میں گرفتاری (ستمبر 1916)
1917 اسکندریہ اور مالٹا میں حضرت شیخ الہندؒ کی نظر بندی (فروری 1917)
انگریزوں کا بغداد پر قبضہ
1918 دمشق پر قبضہ ۔ بیت المقدس پر قبضہ (یکم اکتوبر1918)
حلب پر قبضہ (26/اکتوبر 1918)
ترکی نے ہتھیار ڈال دیے (30/اکتوبر 1918)
1920 حضرت شیخ الہندؒ کی رہائی کا فیصلہ (فروری 1920)
مالٹا سے بمبئی لا کر رہا کردیا گیا ۔ (8/جون 1920)

تبصرے