فنی تعلیم کی طرف توجہ دیجیے

 فنی تعلیم کی طرف توجہ دیجیے 



ہر انسان کے لئے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ بغیر تعلیم کے زندگی گزارنا آج کل بہت دشوار ہے۔ ہر زمانہ اور ہر مذہب میں تعلیم کی اہمیت ظاہر کی گئی ہے۔ بغیر علم کے آپ خدا کو بھی نہیں پہچان سکتے۔ مسلمانوں پر تو تعلیم ایک طرح سے فرض ہے ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم پر بہت زور دیا ہے بلکہ تاکید فرمائی ہے۔ افسوس کہ جس قوم کو تعلیم میں سب سے آگے ہونا چاہئے تھا وہی آج سب سے پیچھے ہے۔ ہمارے معاشرے میں جو لوگ اپنے بچوں کوتعلیم دلوار ہے ہیں ان کے ذہن میں یہی ہے کہ بی اے ، ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ ڈاکٹر یا انجینئر بن جائیں۔ آج کے زمانہ میں تعلیم کا میدان وسیع سے وسیع تر ہو گیا ہے۔

 ہوشیار زمانہ فہم اور دوراندیش قوم اپنی نسل کو وہی تعلیم دلواتی ہے جس کی زمانہ میں زیادہ ضرورت ہے جس سے نہ صرف خود فائدہ حاصل کر سکیں بلکہ انسانیت کو بھی اس کا فائدہ پہنچا سکیں۔ یورپ ، جاپان، جرمنی اور دیگر ترقی یافتہ قومیں ضروری تعلیم کے بعد اپنی اولاد کو کسی ایک فن میں ماہر بناتے ہیں۔ اس فن میں کمال حاصل کرنے کے لئے پوری پوری طاقت لگا دیتی ہیں تاکہ اس علم فن سے وہ لوگوں کو فائدہ پہنچائیں۔ ہمارے طلباء بہترین تعلیم حاصل کر کے بلکہ اچھی ڈگریاں لے کر سب میں داخل ہیں مگر ماہر کسی فن کے نہیں ہوتے ۔ آج کل ہر کام میں ماہر اور اسپیشلسٹ کی ہی اہمیت ہے ۔ ہائی سکنڈری پاس کرنے کے بعد ہی اگر کسی مناسب ٹکنیکل لائن میں دلچسپی لے کر اس کا کورس کرلیں اور اس کے متعلق ٹریننگ حاصل کر کے اس فن کے ماہر بن جائیں تو پھر آپ کو نوکری تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ نوکری آپ کو تلاش کرے گی ۔ لاکھوں بی اے ، ایم اے آپ کو بیکار مل سکتے ہیں مگر کسی فن میں معمولی ماہر بھی آپ کو بیکار نہیں ملے گا اور فن میں کمال حاصل کرنے والوں کی پوچھئے مت۔ زمانہ کے ساتھ تعلیم کا میدان بہت وسیع ہوچکا ہے۔ اس میدان میں ہزاروں کھیل آچکے ہیں آپ ایک ہی کھیل کو کیوں گلے لگائے ہیں۔ فنی تعلیم آپ میں خود اعتمادی اور جدت کاری کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ 

آج کل علم کے بہت سے شعبے (ڈپارٹمنٹ) ہیں ہر ایک ڈپارٹ کی ہر جگہ ضرورت اور اہمیت ہے مثلا پٹرولیم، کیمیکل، پلاسٹک، انڈسٹریز، رئیر انڈسٹریز ، الیکٹرک گڈس، الیکٹرانک ہوٹل مینجمنٹ، کوسٹ اکاؤنٹ، صحافت، سول انجینئر، مشینری، پریس وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ ان میں سے کسی ایک کے ماہر بن جائیں تو خود آپ اپنا کام کر سکتے ہیں ورنہ آپ کی خدمات حاصل کر نے کے لئے بہت سی کمپنیاں آپ کو خوش آمدید کہیں گی بہت سے باہر کے لوگ یہاں آکر کام کرتے ہیں ان کی تعلیم بہت معمولی ہے مگر اپنے اپنے فن میں وہ ماہر ہیں ۔ مڈل ایسٹ وغیرہ میں بھی تعلیم یافتہ سے زیادہ کسی فن میں ماہرین کی قدر اور مانگ ہے۔

 گجراتی ، سندھی ، مارواڑی برادری کے لوگ اپنے آدمیوں کو کسی ایک فن میں ماہر کر دیتے ہیں کہ ہر جگہ ان کی مانگ رہتی ہے ۔

 اب آپ بھی اس بارے میں سوچ کر اپنے بچوں کو کسی ایک کام میں خوب ماہر بنائیے ہر ڈپارٹمنٹ کی اعلیٰ تعلیم اور ٹریننگ کا بندوبست ہر جگہ ہے ۔

 آج کیسا بھی ہو گزر جائےگا مگر آنے والا کل اچھا ہو اس کا خیال ہمیشہ رہنا چاہیے یہی دور اندیشی ہے اور ملت کو اسی کی ضرورت ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں