سویڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک جلانے کا واقعہ
سویڈن میں ایک مرتبہ پھر قرآن پاک جلانے کا واقعہ
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پولیس کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد دو افراد نے قرآن کو آگ لگادی۔
خبر ایجنسی "اے ایف پی" کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے دو افراد میں سے ایک پچھلے واقعے میں ملوث شہری سے ملتا جلتا تھا، جس کی وجہ سے سویڈن اور مسلم ممالک خصوصاً مشرق وسطی کی ریاستوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سالوان مومیکا اور سالوان ناجیم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اوراق جلادیے۔
قبل ازیں سویڈن کی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر ایک احتجاج کی اجازت دی تھی ، جس میں منتظمین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا منصوبہ بنایا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی "اے ایف پی " کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مظاہرین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ سویڈن میں مقدس کتاب پر پابندی چاہتے ہیں۔
منتظم سالوان نجیم نے "ایکسپریسن" اخبار کو بتایا تھا کہ میں متعدد بار اس کے نسخے کو نذر آتش کرونگا ، جب تک آپ اس پر پابندی نہیں لگا دیتے۔
سالوان نجیم نے برسوں پہلے عراق سے سویڈن منتقل ہونے والے 37 سالہ سالوان مومیکا کے ساتھ اس سے قبل اسٹاک ہوم میں مسجد اور بعد ازاں عراقی سفارتخانے کے باہر احتجاج میں حصہ لیا تھا۔

تبصرے