ممتاز عالم دین نماز عشاء کی امامت کرتے ہوئے انتقال کر گئے
ممتاز عالم دین نماز عشاء کی امامت کرتے ہوئے انتقال کر گئے
اردن میں ایک ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ بانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمان گذشتہ شام نماز عشاء کی امامت کے دوران انتقال کر گئے ۔ سوشل میڈیا پر دارالحکومت عمان کے علاقے سحاب کی مسجد بنی ہاشم کے امام کی عشاء کی نماز کے دوران رحلت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے ۔ مسجد کے امام کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ جمعرات کے روز عشاء کی نماز کی امامت کرا رہے تھے ۔ الشیخ بہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم ان کے گھر پر تعزیت کے لیے بھی جارہی ہے ۔ ان کے جاننے والے شہریوں نے فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشیخ نانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم حسن اخلاق کے پیکر تھے اور ان کی موت بلاشبہ ان کے مومن صادق ہونے کی علامت ہے ۔

تبصرے