رام مندر تیار لیکن مسجد کا کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا

 رام مندر تیار لیکن مسجد کا کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا




رام جنم بھومی بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا کے دھنی پور میں ایکوائر کی گئی زمین پر مسجد ، اسپتال اور کمیونٹی سمیت ایک بڑے پروجیکٹ کی تعمیر کی تیاریاں جاری تھیں ۔ لیکن انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ جسکے پاس اس کی تعمیر کی ذمہ داری ہے اس نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے ۔

ٹرسٹ اب مسجد اور اس پروجیکٹ سے متعلق دیگر عمارتوں کو ٹکڑوں میں تعمیر کرائے گا۔ 

فاؤنڈیشن نے پہلے اس منصوبے کو مسجد کے بجائے ہسپتال کی تعمیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پورے منصوبے کو ایک ساتھ شروع کرنے کے لیے کروڑوں روپے بطور ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے ہوں گے جس کے لیے ٹرسٹ کے پاس اتنی رقم نہیں ہے ۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ٹرسٹ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے اور ٹکڑوں میں کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے اتوار کو کہا، "ہم نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو روک دیا ہے ۔ اس مشکل کے باوجود ہم اس منصوبے کو نہیں روکیں گے بلکہ حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے کام کریں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں