ٹماٹروں نے کروڑپتی بنادیا
ٹماٹروں نے کروڑپتی بنادیا
بھارت میں حالیہ دنوں میں ٹماٹروں کی قیمت میں 400 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک کاشتکار ایک ماہ کے اندر کروڑ پتی بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے سے تعلق رکھنے والا کاشتکار تکارام بھا گوجی اور اس کے خاندان نے ایک ماہ کے اندر ٹماٹر کے 13 ہزار سے زیادہ کریٹ فروخت کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کما لیے ۔
یہ کاشتکار 18 ایکڑ زرعی اراضی کا مالک ہے جس میں سے 12 ایکڑ پر اس نے اپنے بیٹے اور بہو کی مدد سے ٹماٹروں کو کاشت کیا ۔
محض ایک دن یعنی 14 جولائی کو کاشتکار نے ٹماٹروں کے 900 کریٹ فروخت کر کے 18 لاکھ روپے کمائی۔
کاشتکار کی بہو کے ذمے بیجوں کو بونے اور کاشت کرنے کا کام ہے جبکہ بیٹیا فصل کو فروخت کرتا ہے ۔

تبصرے