انتہائی حیران کن : نماز کے دوران نا بنیا نوجوان کی بنیائی لوٹ آئی ، ویڈیو دیکھیں

 انتہائی حیران کن : نماز کے دوران نا بنیا نوجوان کی بنیائی لوٹ آئی ، ویڈیو دیکھیں



 الجزائر میں ایک نوجوان کی بنیائی بحال ہونے کا حیران کن اور ناقابل تصور واقعہ رونما ہوا ہے جسے جان کر ہر شخص دنگ رہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تیارت ریاست کی جامع مسجد عمر بن عبدالعزیز میں عید کے دوسرے روز لوگ مغرب کی نماز ادا کر رہے تھے ۔ نمازیوں میں نا بنیا احمد قداری بھی تھا جو دو سال سے بنائی سے محروم ہو چکا تھا ۔ الجزائر کے چنیل “النہار کو دیئے گئے ایک بیان میں احمد قداری نے کہا کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عید الاضحی کے دوسرے دن مسجد کے اندران کی بنیائی بحال کر دی حالانکہ وہ صحت یاب ہونے کی امید کھو بیٹھے تھے ۔ " قداری نے مزید کہا کہ میں مغرب کی نماز پڑھنے کے لیے پیدل مسجد میں آیا ، میں حسب معمول بیٹھا، پھر ملا اٹھا کر اذان کا انتظار کرتے ہوئے تسبیح کرنے لگا۔ جب نماز کا وقت ہوا اور اقامت کے بعد میں آگے بڑھا ۔ نمازیوں کے ساتھ قطار میں کھڑا ہو گیا ہاتھ اٹھائے اور دعا کہ اللہ بینائی کھول دے ۔ ”پھر امام کے بعد تکبیر کہی ۔ معمول کے مطابق تیسری رکعت میں میں سجدے سے اٹھایا ، بے ساختہ آنکھیں کھولیں تو مجھے پیلا فرش دکھائی دیا۔ یہ مسجد کے قالین کا رنگ تھا اور مجھے سامنے ہر چیز صاف دکھ رہی تھی ۔ قداری نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ کیا ہوا ۔ میں نے ایک نمازی کا اپنی طرف کا ہاتھ پکڑا۔ میں اسے دیکھتا رہا کہ کیا میں سچ مچ میں بنیا ہو گیا ہوں ۔ نمازیوں نے دوسر اسجدہ کیا اور تیسری رکعت مکمل کی۔ میں حیران رہ گیا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔ قداری نے کفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "جب نمازیوں نے مغرب کی نماز مکمل کی تو جس کا نمازی کا میں نے ہاتھ تھاما تھا اس نے پوچھا آپ کو کیا ہوا ہے ؟ . میں نے اس سے کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں " ۔ اس نے مجھے کہا تمہیں ہوش نہیں ۔ تمہاری تو بنیائی ہی جا چکی تھی ۔ میری بنیائی کی واپسی پر وہ بھی حیران تھا ۔ پھر وہ مسجد کے امام صاحب کے پاس گیا اور جا کر انہیں کہا کہ میری بنیائی لوٹ آئی ہے ۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں