کوچنگ سینٹر میں نماز پڑھنے پر گرفتار

 کوچنگ سینٹر میں نماز پڑھنے پر گرفتار



 صحافی وسیم اکرم تیاگی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مولانا شوکت علی کی گرفتاری کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں کوچنگ سینٹر کے اندر نماز پڑھوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ، غازی آباد پولس نے اس معاملے میں متقدمہ درج کرتے ہوئے کوچنگ کے سر براہ مولانا شوکت علی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سب انسپکٹر پریم سنگھ نے غازی آباد کے تھا نہ کھیڑا میں آئی پی سی کی دفعہ ۱۵۳ اے ، اور ۵۰۵ کے تحت ایف آئی آر کرائی ہے ، پریم سنگھ کے مطابق میں ۲۳ جون کو پولس ٹیم کے ساتھ نہرو گارڈن چوکی علاقے میں گشت کر رہا تھا ، اس دوران دیپک وہار کے فیوچر ٹیک کوچنگ سینٹر کے اندر دو پہر ایک بج کر ۲۰ منٹ پر مسلمانوں کے ذریعہ اجتماعی نماز پڑھی جارہی تھی، آس پاس کے رہنے والے ہند و کمیونٹی اس کی مخالفت کر رہی تھی ۔ وسیم اکرم تیاگی نے یوپی پولس اور ڈی جی پی یوپی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ نماز پڑھنے سے امن میں خلل ہوتا ہے اور آپ کی پولس اس پر فوراً نوٹس بھی لیتی ہے غضب ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں