دینی مدارس میں یوگا : طلبہ کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش !
دینی مدارس میں یوگا : طلبہ کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش !
بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے یوگا کے بارے میں ایک اہم بیان دیا ہے ۔ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کا کہنا ہے کہ یوگا ڈے دینی مدارس کا حصہ نہیں ہے اور دینی مدارس تعلیم و تربیت کے لئے بنے ہیں جہاں ان کی تقریب منعقد کی جانی چاہئے۔ شفیق الرحمن نے مزید کہا کہ در اصل دینی مدارس کی سر گرمیوں کو روکنے کیلیے یہ ایک بڑی سازش ہے اور مسلمان بچوں کو مذہبی تعلیمات سے دور رکھنے کی یہ کوشش ہے ۔
اس سے قبل اتر پردیش بی جے پی کے اقلیتی شعبہ نے کہا تھا کہ وہ 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ریاست کے سینکڑوں خود کفیل مدارس میں یوگاڈے جشن کا اہتمام کرے گا ۔
یوپی بی جے پی اقلیتی سیل کے سر براہ کنور باسط علی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کے شعبہ اقلیت کے کارکن اپنے شخصی رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کے تقریباً 900 مدارس میں یوگاڈے تقاریب کا اہتمام کریں گے ۔

تبصرے