مسلمانوں کو عید الاضحی نہ منانے دینے کی دھمکی
مسلمانوں کو عید الاضحی نہ منانے دینے کی دھمکی
اتراکھنڈ کے اتر کاشی میں مبینہ لو جہاد کے بعد مسلمانوں۔ کی ہجرت ، دکانوں میں توڑ پھوڑ اور علاقے میں کشیدگی کی بعد اب ہریدوار میں مسلمانوں کو عید الا ضحی نہ منانے دینے کی دھمکی کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارم پر پر ایک اشتعال انگیز وائرل ویڈیو کلپ کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کا ہے ، وائرل ویڈیو میں مسلمانوں کو بقر عید نہ منانے کے لیے کھلی دھمکی دی جارہی ہے ۔ ویڈیو میں ایک شخص ہجوم کے سامنے مائیک سے تقریر کر رہا ہے ، اس میں وہ کہتا ہے کہ شہر کے اندر آپ کو نالی کے اندر اگر خون ملے تو کر پا کر کے مجھے یا میرے سنگھٹن کو بتائیں ، ہم انہیں بتائیں گے کہ عید کس طرح منائی جاتی ہے ۔ وہ شخص مزید کہتا ہے کہ یہ ہماری ہریدوار نگرمی ہے ، اگر ہریدوار دھرم نگری کے اندر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے دیں گے تو یہ ہمارے لیے ڈوب مرنے کی بات ہے ۔ وائرل ویڈیومیں اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں سینکڑوں گوشت کی دکانیں غیر قانونی طریقے سے چل رہی ہیں، یہ چکن سینٹر رام بھگوان اور درگا چوک کے درمیان کھلے ہیں۔

تبصرے