قربانی کی دعا اور طریقہ

 قربانی کی دعا اور طریقہ 



   ذبح کرنے سے پہلے چھری کو خوب تیز کر لیں اور ایک جانور کو دوسرے جانور کے سامنے ذبح نہ کریں۔

 قربانی کے جانور کو قبلہ رخ لٹائیں اور خود قربانی کرنے والا بھی قبلہ رخ ہو۔ پھر یہ دعاء پڑھیں: 

إِنِّي وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَ مَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَ انَا اوَلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ پھر بِسْمِ اللهِ اللہ اکبر کہہ کر جانور کو ذبح کریں.

 ذبح کے بعد یہ دعاء پڑھیں : اللهُم تَقَبَّلُهُ مِنَى كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِيْبكَ مُحَمَّدٍ وَخَلِيلِكَ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِمَا الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ - 

اگر کسی دوسرے کی جانب سے قربانی کر رہا ہو تو "منی" کے جگہ مِن “ کہہ کر اس کا نام لے۔ ذبح کرنے میں جانور کی گردن نہ توڑیں اور جلدی ٹھنڈا کرنے کے لئے اس کا حرام مغز نہ کاٹیں۔ 

کھال اتارنے اور گوشت کے ٹکڑے کرنے میں جلدی نہ کریں جب تک جانور پوری طرح ٹھنڈا نہ ہو جائے 

نوٹ: قربانی کی دعاء پڑھنا ضروری نہیں بلکہ بہتر ہے، البتہ بِسْمِ اللهِ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کرنا اور قربانی کی نیت کرنا ضروری ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں