زبان کے آپریشن کی جگہ ختنہ کر دی گئی ؟ جانچ کا حکم

 

زبان کے آپریشن کی جگہ ختنہ کر دی گئی ؟ جانچ کا حکم 



اتر پردیش کے ضلع بریلی کے ایک اسپتال میں لکنت کی پریشانی میں مبتلا ایک بچے کی زبان کے آپریشن کے بجائے اس کا ختنہ کرنے کے واقعہ پر سخت رخ اختیار کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک نے جانچ کا حکم دیا ہے۔ نائب وزیر اعلی نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ضلع بریلی کے ایم خان اسپتال میں بچے کے زبان کے آپریشن کی جگہ ختنہ کئے جانے سے متعلق معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میرے ذریعہ اے سی ایم او کے ساتھ محکمہ صحت کی ایک ٹیم بھیج کر متعلقہ معاملے کی جانچ کرانے اور شکایت صحیح پائے جانے پر اسپتال منجمنٹ و خاطی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اور متعلقہ اسپتال کو فوری اثر سے رجسٹریشن منسوخ کرنے اور کاروائی کی پوری رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر فراہم کئے جانے کی ہدایت سی ایم او بریلی کو دی گئی ہے ۔ متعلقہ اسپتال کو جانچ رپورٹ کی بنیاد پر سیل بھی کیا جائے گا ۔ 

قابل ذکر ہے کہ بریلی شہر میں اسٹیڈیم شاہراہ پر واقع ایک اسپتال میں بچے کے تتلانے کی وجہ زبان کا آپریشن کرانے آئے بچے کا ختنہ کر دیا گیا ۔

آپریشن کے بعد بچہ وارڈ سے باہر لایا گیا تو دیکھ کر والدین کے ہوش اڑ گئے۔ انہوں نے ڈاکٹر اور اسٹاف پر تبدیلی مذہب کی سازش کا الزام لگا کر ہنگامہ کیا ۔ جانکاری ملتے ہی تنظیموں کے ذمہ داران پہنچ گئے ۔ پولیس نے بچے کے والد کی تحریر پر تین رکنی جانچ ٹیم تشکیل دی ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں