کر ناٹک میں بریانی دینے سے انکار پر کلمہ طیبہ کی توہین !

 کر ناٹک میں بریانی دینے سے انکار پر کلمہ طیبہ کی توہین ! 



کرناٹک سے کلمہ طیبہ کی توہین کا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں بریانی نہیں دینے پر ہند و تو وادی نے کلمہ لکھے ہوئے بورڈ کو اتار کر پھینکنے کی کوشش کی ۔ جر نو مرر کی رپورٹ کے مطابق معاملہ بنگلورو میں واقع اسٹار بریانی سینٹر کا ہے جہاں پر گزشتہ دنوں کرناٹک رکشک سینا کے نائب صدر راکیش گوڑا بریانی لینے پہنچا، اس وقت دکان بند ہونے کا وقت ہو رہا تھا ، دکاندار نے بریانی دینے سے انکار کر دیا ۔ خبروں کے مطابق راکیش گوڑا بنگلورو میں اسٹار بریانی دکان پر گیا اور کہا بریانی دو، دکان بند ہو رہی تھی اس لیے اس کو منع کر دیا گیا ، تو وہ زبر دستی اندر داخل ہو گیا اور اوپر نصب کلمہ طیبہ کے بورڈ کو اتار کر نیچے پھینکنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا ہے ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکیش گوڑا نے جب کلمہ طیبہ لکھے ہوئے بورڈ کو پھینکنے کی کوشش کی تو اس وقت پولس بھی وہاں موجود تھی، لیکن پولس نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں