فیس مانگنے پر طالب علموں نے ٹیچر کو گولی مار دی ، ویڈیو وائرل

 فیس مانگنے پر طالب علموں نے ٹیچر کو گولی مار دی ، ویڈیو وائرل 



مدھیہ پردیش میں دو طالب علموں نے اپنے سابق ٹیوشن ٹیچر کو تین سال کے واجبات مانگنے پر پر گولی ماردی ۔ مورینا ضلع کے جور روڈ علاقے میں چہارشنبہ کو پیش آنے والے واقعہ کی ایک ویڈیو میں دو طالب علموں کو استاد کریور سنگھ کو کوچنگ سینٹر سے باہر بلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ٹو وہیلر پر سوار طالب علم اور گریور سنگھ کو عام بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان دونوں سے بات کرتے ہوئے استاد کو بھی کھینچا تانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پھر پیچھے بیٹھا طالب علم اچانک دیسی ساختہ پستول نکالتا ہے اور استاد کے پیٹ میں گولی مار کر فرار ہو جاتا ہے ۔

 گولی لگنے کے بعد ٹیچر کو راہگیر ہسپتال لے گئے جس کے بعد اسے گوالیار کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سپر نٹنڈنٹ آف پولیس (مورینہ) رائے سنگھ ناروریا نے بتایا کہ استاد زخمی ہے اور اسے گوالیار کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے ۔ اس واقعے کے پیچھے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ "

ویڈیو دیکھنے کیلیے اس لنک کو ٹوئٹر ایپ میں یا گوگل کروم وغیرہ براؤزر میں کھولیں۔

https://twitter.com/MadhyaOur10392/status/1671837871656017920?s=20

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں