بچے مسلمان ہیں ، میرا ابھی اسلام لانے کا کوئی ارادہ نہیں
بچے مسلمان ہیں ، میرا ابھی اسلام لانے کا کوئی ارادہ نہیں
اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کے بچے مسلمان ہیں تاہم وہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں ۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ان پر کوئی زبر دستی نہیں ہے ۔ شادی کے روز فیصلہ کیا تھا کہ بچے اسلام کو فالو کریں گے اور اس فیصلے پر عمل کیا ہے ۔ میرے بچے نماز اور قرآن پڑھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر اداکار حسن احمد اور ان کے گھر والوں نے کبھی اس سلسلے میں دباؤ نہیں ڈالا ۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں کمنٹس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میرے بھائی بہن سب ملک سے باہر رہتے ہیں ۔ میں گھومنے پھرنے تو باہر جاتی ہوں لیکن پاکستان کے علاوہ کہیں نہیں رہ سکتی ۔ واضح رہے کہ عیسائی اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔

تبصرے