حجاب یا عبایہ پر کوئی پابندی نہیں : طالبات وردی کے اوپر جو چاہے پہنیں

 حجاب یا عبایہ پر کوئی پابندی نہیں : طالبات وردی کے اوپر جو چاہے پہنیں



 جموں و کشمیر ایجو کیشن محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار نے واضح کیا ہے کہ یونین ٹریٹری میں حجاب یا عبایہ پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ۔ وشیو بھارتیہ اسکول میں عبایہ پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پر نسپل سیکریٹری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ آلوک کمار نے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی آرڈر نہیں نکالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی یہ معاملہ سامنے آیا ہم نے اس کا نوٹس لیا اور فوری طور پر پر نسپل اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ بات کی ۔

 ان کے مطابق اسکول پرنسپل نے حجاب یا عبایہ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اور نہ ہی اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی آرڈر نکالا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حجاب یا عبایہ کے نیچے اسکول وردی پہننالازمی ہے اور یہ کوئی غلط بات نہیں

 آلوک کمار کے مطابق ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں حجاب یا عبایہ پر کوئی پابندی عائد نہیں اور طالبات وردی کے اوپر جو بھی پہننا چاہتے ہیں انہیں اس کی پوری آزادی حاصل ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں