فیشن کی وبا

فیشن کی وبا 



 فیشن کی وبا نے بڑے بڑے معزز اور شریف خاندانوں کی عورتوں کو نصرانی لیڈیز اور فلم کمپنیوں میں کام کرنے والی ایکٹرسوں کی تقلید پر آمادہ کردیا ہے ، سنیما دیکھنے سے جہاں بہت سے گناہ اور نقصانات ہوتے ہیں وہاں ایک یہ بھی ہے کہ نوخیز لڑکیاں اور جدید تہذیب کی دیوانی عورتیں سنیما میں کام کرنے والی بے شرم اور بے حیاء عورتوں کا لباس پہن کر ان کے افعال و حرکات سیکھ کر آتی ہیں اور پھر ان کی وضع بنانے اور نقل اتارنے میں فخر سمجھتی ہیں آج کل کی بہت سی عورتیں طرح طرح سے غیر مردوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی تدبیریں کرتی ہیں ، مثلاً برقعہ پہن کر باہر نکلیں اور ہاتھوں کو باہر نکال لیا یا برقعہ کا نقاب انتا چوٹا رکھا کہ دونوں طرف کے رخسار صاف نظر آسکیں یا ایک ایسا باریک نقاب نقاب برقعہ میں لگایا کہ خد و خال اور حسن و جمال کو جو اور بھی نمایاں کردے اور خود برقعہ ہی اب بجائے پردہ کے کشش کا سامان بن گیا ہے ، برقعہ پر پھولوں کا بنانا ، چمکدار یا باریک کپڑے کا برقعہ ہونا بد نفس لوگوں کو برقعہ والی کی طرف متوجہ کردیتا ہے،برقعے کیا ہوئے پردے کے بجاۓ نظروں کے کھینچنے کے سامان بن گئے اور وہی مثل ہوگئی کہ جو نہ دیکھے وہ بھی دیکھے ، العیاذ باللہ ۔ آج کل ہمارے معاشرے میں ناچ کو بہت ہی معزز سمجھا جانے لگا ہے ، اسکولوں اور کالجوں میں اس کی باقاعدہ ٹریننگ دی جاتی ہے ، کلبوں اور بڑے بڑے ہوٹلوں میں مہنگے ناچ ہوتے ہیں ، یورپ کے نفس پرستوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ ہر عورت اپنے شوہر کے سوا کسی بھی غیر مرد کے ساتھ ناچے اور جو عورت اس حکم کے خلاف ورزی کرے گی وہ اس سوسائٹی میں بدترین سمجھی جائے گی ، افسوس ہوتا ہے مسلمانوں پر کہ یورپ کے بے حیاؤں کے طریقوں پر چلنے کوترقی اور کامیابی سمجھنے لگے ہیں ، ناچ مردوں کو اپنی طرف مائل کرنے کا سب سے زیادہ کامیاب ذریعہ ہے ، اس سے جنسی ابھار پیدا ہوتا ہے اور یہ بے حیائی کے پورے مراتب ومنازل طے ہونے کا ذریعہ ہے۔ فائدہ : حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ ایسی عورتیں نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پاسکیں گی ، پھر آپﷺ نے فرمایا کہ اس کی خوشبو اتنی اتنی دور سے سونگھی جاتی ہے ، اس حدیث میں اس مسافت کا ذکر نہیں ہے جس کی دوری سے جنت کی خوشبوسونگھی جاتی ہے بعض روایات حدیث میں ہے کہ جنت کی خوشبو سو برس کی مسافت سے سونگھی جاتی ہے ۔ ( الترغیب ) دیکھوایسی جنت سے محرومی کیسی بنتی ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں