منگنی کی رسم اور ہمارا معاشرہ

   منگنی کی رسم اور ہمارا معاشرہ 

اسعد اقبال یکہتوی 





   آج کل ہمارے معاشرے میں ایک بیماری بہت ہی زور وشور سے نظر آرہی ہے اور وہ ہے "منگنی کی رسم" اصل میں منگنی کیا ہوتی ہے، اس کا مطلب کیا ہوتا ہے اور ہمارے معاشرے میں اس کو کیا سمجھا جاتا ہے۔

   منگنی ایک رسم ہے جس میں لڑکی اور لڑکے کو شادی کے لیے منسوب کیا جاتا ہے۔

 منگنی کیا ہے؟ 

  درحقیقت منگنی نکاح کا وعدہ ہے ، جوزبان سے ہوا کرتا ہے ، اگر یہ وعدہ تحریر کے ذریعہ یا قوم کے چند معزز افراد کے درمیان ہو جائے ، تب بھی ضرورت پوری ہوسکتی ہے ، اس کے ساتھ مٹھائی، کپڑوں کا اہتمام ، برادری کے لوگوں کا بڑا اجتماع اور اس موقع پر دعوت کا التزام سب غلط اور خلاف سنت ہے ۔عوام کا خیال ہے کہ یہ سب رسومات کرنے سے رشتہ پکا ہو جاتا ہے ، ہمارا خیال اور تجربہ ہے کہ ان رسومات کے پیچھے مختلف نوعیتوں کی شکایتیں پیدا ہو جاتی ہیں ، محلہ اور برادری کی دیگر منگنیوں میں لین دین سے تقابل ہونے لگتا ہے، کمی زیادتی کی صورت میں رشتہ کے ختم کی نوبت آجاتی ہے یا لڑکی والا اپنی حیثیت سے یا قرض لے کر یا ناجائز طریقوں سے کما کر اس کو پورا کرنے میں لگ جاتا ہے۔ 

  حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا  کی منگنی:

 ہم نے عرض کیا کہ منگنی ایک وعدہ ہے ، جو زبان سے ہونا چاہیے ، دور اول کے نکاح ہم سب کیلئے نمونہ ہیں ، جوان رسومات سے خالی ہونے کی بناء پر رحمت اور برکت کا ذریعہ ہوئے، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح کیا، اس میں منگنی کی رسم تھی ، حضرت علی رضی اللہ عنہ حضورصلی اللہ علیہ سلم کی مجلس میں خاموش آ کر بیٹھ گئے اور شرم کی وجہ سے کچھ نہ کہ سکے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"مجھے خبر ہوگئی ہے کہ تم فاطمہ کا پیغام نکاح لے کر آۓ ہو، مجھ سے جبرئیل علیہ السلام کہہ گئے ہیں کہ علی سے فاطمہ کا نکاح کر دیا جاۓ" 

   یہ منگنی امت کیلئے نمونہ ہے ، جو ہر طرح کے رسومات سے پاک تھی ، اس کی برکات کوامت نے اپنی نگاہوں سے دیکھا ہے اور ان کی نسل قیامت تک دیکھے گی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں