دہــلی کا سفــر اور مختصــر

 دہــلی کا سفــر اور مختصــر


دلـی کہاں گئیں ترے کوچوں کی رونقیں

گلیوں سے سر جھکا کے گزرنے لگا ہوں میں


ازقــلم:- محمد اطہر حبیب

دہــلی کا سفــر اور مختصــر


  کچھ ضروری کام اور کچھ سیرو تفریح کی غرض  دہلی پہنچا قیام ذاکر نگر اوکھلا میں ہوا۔ دیوبند سے جمعرات  کو  بارہ بجے تک دہلی پہونچ گیا تھا۔ کھانا وغیرہ کھایا پھر اپنے احباب میں سے مولانا قاسم کوثرقاسمی کو فون لگایا حال دریافت کرنے کے بعد ان سے ملنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ پہونج گیا۔ وہاں ان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے جامعہ دیکھایا اور وہاں کی درودیوار سے روشناس کروایا پھرکچھ ساتھیوں سے وہی پر ملاقات ہوئی۔ جن میں ہمارے ہی گاؤں کئی ساتھوں سے ملاقات ہوئی دل بہت خوش ہوا کے ہمارے گاؤں کے چار طالب علم وہاں علمی پیاس بوجھا رہے ہیں۔ اور بھی کئی ساتھوں سے ملاقات ہوئی تعلیم پر گفتگو ہوئے سب اپنے اپنے ارادے اپنی سوچ کو سامنے رکھا۔ بہت ساتھیوں کا اسرار بھی ہوا، کہ آپ فراغت بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ ضرور آئیں، میں نے بھی اردہ کیا کہ انشاء اللہ ضرور آؤ گا تاکہ قوم وملت کی خدمت دینی اور دنیوی دونوں طرح سے کرسکوں۔

پھر میں اس کے بعد آٹھ بجے رات میں جامعہ سے کمرہ پر پہونچا ۔

کل ہوکر پھر ارادہ کیا  کہ جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ادا کروں۔ اس ارادے سے کل ہوکر جامع مسجد جمعہ اداکرنے کے ارادے نکل گیا۔ نماز جمعہ جامع مسجد میں ادا کیا ۔۔جب بھی میں دہلی کی جامع مسجد جاتا ہوں، تو ایکبار ضرور جامع مسجد سے لال قلعہ کا نظارہ کرتا ہوں ۔عہد ماضی کی شان کو تصورات میں یاد کرتا ہوں تو آنکھوں میں آنسو آجاتا ہے ۔۔جذبات سے مغلوب ہوکر جامع مسجد کی سیڑھیوں کو دیکھتا ہوں تو مولانا ابولکلام آزاد کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور تخیلیات و تصورات میں اس  وقت کی یاد ذہن میں آتی ہے،

اور مسلمانوں کا دور یاد آجاتا ہے اور اپنے اکابرین اور پشواؤں کی یاد آجاتی ہے ، تو یہ شعر ذہن میں آتا ہے ـــــ


          ہماری  چیز  ہماری   ہی  دسترس  میں   نہیں

         مزید  صبر  کی   تلقین  اور   بس   میں  نہیں


       تو   جن  مکانوں   کو   اپنا    بتاتا   پھرتا   ہے

      تِرے وُجود کا تنکا بھی خار و خس میں نہیں 


پھر کئی مکانات پر بھی جانا ہوا جن میں سرفہرست انڈیا گیٹ لال قلعہ جامع مسجد ہے  ـــ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں