رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور ہماری مشغولیات

 رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور ہماری مشغولیات

    اسعد اقبال یکہتوی

رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور ہماری مشغولیات


   قارئین کرام: 

  یوں تو رمضان المبارک کی ہر ساعت رحمت و برکت سے لبریز ہے۔لیکن آخری عشرہ نیکیوں اور فضیلتوں میں پہلے دونوں عشروں پر سبقت لیے ہوئے ہے۔ 

یہ عشرہ مغفرت،اپنے کئے ہوئے پر نادم و شرمندہ ہونے اور اپنے پروردگار سے تعلق استوار کرنے کا بہترین موقع ہے، جس کے حصول کے لیے روزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،نمازیں پڑھی جاتی ہیں،قیام اللیل ہوتا ہے،تلاوت قرآن ہوتی ہے،ذکرواذکار کیا جاتا ہے۔ 

  چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ رخصت ہورہا ہے معلوم نہیں کہ اب دوبارہ زندگی میں ایسا زریں موقع ہاتھ آئے یا نہیں۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ بھرپور کوشش کی جائے اور مغفرت کو یقینی بنایا جائے۔حضرت جبریل ؑ نے اس شخص پر لعنت بھیجی ہے جورمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ پائے اور اپنی مغفرت نہ کراپائے۔

  لیکن غور کرنے کا مقام ہے کہ ہم سب کہاں الجھے ہوئے ہیں!

    نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ لکھنا پڑرہا ہے کہ جہاں رمضان المبارک جیسا بابرکت و عظمت والا مہینہ ہو اور اس میں بھی آخری عشرہ چل رہا ہو تو عبادت کرنے کے بجائے ہماری مائیں،بہنیں،برادران وغیرہ وغیرہ عید الفطر کی شاپنگ کرتے ہوئے بازاروں میں،چوک چوراہوں پر نظر آتے ہیں۔

  حد تو یہ ہے کہ شاپنگ کرنے میں اتنی مست و مگن ہو چکی ہیں کہ رات کے بارہ ایک بج رہے ہوتے ہیں اور وہ اپنی خریداری میں مصروف رہتی ہیں۔ الأمان والحفیظ

  

  آخر انہیں وقتوں میں لہو ولعب سے گریز کرتے ہوئے بارگاہ ایزدی میں ایسا کوئی عمل پیش کریں جو فلاح و بہبود کا ذریعہ ہو تو کتنا اچھا ہو۔

  میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا شاپنگ کے بنا ہماری عید نہیں ہوگی؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عید الفطر نہیں آئی؟ اور اگر آئی ہے تو کیا آپﷺ نے عید الفطر کے لئے نئے کپڑے خریدے ہیں یا نہیں؟ 

 کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد: "عید کے روز اچھے کپڑے پہنو" اس بات کی طرف مشیر ہے کہ عید کے روز نیا کپڑا ہی ہونا چاہیے؟

 کتابوں کی ورق گردانی سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ تمام چیزیں ایسی نہیں ہیں جس پر عید موقوف ہو جب یہ باتیں نہیں ہیں تو یہ محنتیں، تگ و دو اور دوڑ دھوپ چہ معنیٰ دارد؟؟

  اللہ تعالیٰ ہمیں ان بچے ہوئے ایام کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں