آن لائن ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والا خوش نصیب بچہ

 آن لائن ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والا خوش نصیب بچہ

 

آن لائن ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والا خوش نصیب بچہ


کچھ سال پہلے مشرقی دنیا آن لائن تعلیم  کی اہمیت سے یکسر ناقف ہی نہیں بلکہ منکر بھی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی طویل مدت نے آن لائن تعلیم پر مجبور کیا اس کے بعد آن لائن کی اہمیت وافادیت کو لوگ رفتہ رفتہ تسلیم کرنے لگے ۔

اسی افادیت کے پیشِ نظراحقرنے اُن طلبہ کے لئے جو قرآن مجید اور اسلام کی بنیادی چیزیں سیکھنا چاہتے ہیں مگر آف لائن کوئی صورت نہیں بن پارہی تھی اور ان کا خواب خواب ہی رہ رہا تھا ایسے طلبہ وطالبات کے لئے آن لائن کی ایک منظم اکیڈمی بنام "ندائے اسعد آن لائن  قرآن اکیڈمی" کی بنیاد رکھی گئی جوکہ اپنے روزِبقیام ہی سےپورے انہماک و استقلال کے ساتھ قرآن کریم کی خدمت انجام دے رہی ہے۔

 الحمد للہ رب العٰلمین 


آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ  "ندائے اسعد آن لائن قرآن اکیڈمی" اپنی اہمیت وفادیت کا دن بدن لوہا منوارہی ہے اور آپ لوگوں کی دعاؤں سے ترقی کے راہ پر گامزن ہے ۔جس کی واضح مثال یہ ہے  کہ کل بتاریخ ۱۴/ شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ مطابق ۱۸/ مارچ ۲۰۲۲ء بروز جمعہ "اکیڈمی ھٰذا" کا ایک معصوم اور ہونہار طالب علم عزیزم حمزہ سلمہ بن جناب شعیب عثمانی صاحب نے صرف ۶/ ماہ کی قلیل مدت میں ناظرہ قرآن مجید تجوید کے ساتھ مکمل کرکے والدین کا نام روشن کیا۔

 میں اپنی جانب سے اور ادارہ کی جانب سے عزیزم حمزہ سلمہ اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کرتاہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس بچہ اور اس کے والدین کو خوب خوب جزاء خیر عطا فرمائے اور عزیزم کو مزید ترقیات عطا فرمائے اور آپ مخلصینِ ادارہ کو نعم البدل عطا فرمائے  آمین ثم آمین یارب العٰلمین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں