اک امتحان جو قابل تحسین تک پہنچا

 مدرسہ عبد اللہ بن مسعودؓ(ماڈرن پبلک اسکول) ہدایت نگر یکہتہ مدھوبنی بہار کا سالانہ امتحان بحسن وخوبی پایئہ تکمیل تک پہنچا

اک امتحان جو قابل تحسین تک پہنچا


قارئین!! امتحان کی اہمیت و افادیت کا پوری دنیا صرف قائل ہی نہیں بلکہ اس پرعمل پیرا بھی ہے۔یہ اور بات ہے کہ مختلف طبقات کے یہاں نظام امتحان جداگانہ ہے جو کہ قرین قیاس بھی ہے ۔لیکن ہر نظام امتحان فی نفسہ مفید ہی ہوتا ہے ۔

مدارس اسلامیہ میں جو نظام امتحان ہے وہ کئی اقسام پر منحصر ہے  ❶ ماہانہ امتحان ❷ سہ ماہی امتحان ❸ ششماہی امتحان ❹ سالانہ امتحان 

ان میں آخر الذکر یعنی سالانہ امتحان سب سے زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے کیونکہ یہی سالانہ امتحان پورے سال کی تعلیم وتربیت کا نچوڑ بھی ہوتا ہے اور پورے سال میں ہوئی کمی کوتاہی کو  اسی سالانہ امتحان کے ذریعے دور کیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ سالانہ امتحان ہی وہ واحد آلۂ میزان ہے جس کے ذریعے طلبہ، اساتذہ اور ذمہ داران مدرسہ کی محنتوں اور کدوکاوش کو ناپا جاتا ہے اور صحیح نتیجہ تک رسائی کی جاتی ہے ۔

اسی افادیت کے پیش نظر اکابرین کے نقش پا پر چلتے ہوئے 12/مارچ 2022 ء مطابق 8/شعبان المعظم 1443ھ بروز شنبہ مدرسہ عبداللہ بن مسعودؓ ( ماڈرن پبلک اسکول ) ہدایت نگر یکہتہ مدھوبنی بہار میں سالانہ امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مدرسہ ہٰذا کے 175 طلباء و طالبات نے شرکت کی اور بحسن و خوبی پرچۂ سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی ۔

  دوران امتحان مدرسہ کا نظم ونسق اور طلبہ وطالبات کا  معائنہ کرنے کے لئے مقامی علماء کرام اور گاؤں کےذمہ داران  کا ایک وفد مدرسہ پہنچا اور طلبہ اور اساتذہ  کی کارکردگی کو دیکھ کر اچھے تاثرات کا اظہار فرمایا اور دعاؤں کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار فرمایا ۔وفد میں موجود  

مفتی ذکی احمد صاحب قاسمی حاجی نظیر احمد صاحب

جناب سجاد صاحب (یکہتہ)

جناب نسیم احمد صاحب دیوبندی 

جناب ماسٹر بشیر الدین صاحب

حضرت مولانا امتیاز ندوی صاحب

ماسٹر فاروق صاحب ہائی اسکول یکہتہ

جناب محمد رومی صاحب (حامی میڈیکل یکہتہ)

جناب دلشاد غنی صاحب

  نجیب احمد صاحب (موجودہ مکھیا یکہتہ)

 مولوی افتخار عالم صاحب

جناب ریاض احمد صاحب (بھولو)

جناب اسعد اقبال یکہتوی صاحب

کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔


دعاء فرمائیں کہ علم وفن کا یہ چھوٹا سا پودا اطراف عالم میں پھیل کر دین و شریعت کا بہتریں خدمت گزار ادارہ بنے اور یہاں کے معلمین و معلمات:

حضرت مولانا رضوان احمد صاحب اشاعتی(ڈایریکٹر مدرسہ ہٰذا)

جناب ماسٹر ندیم گوہر صاحب

ماسٹر رضی صاحب (گیدر گنج)

ماسٹر مہتاب صاحب

نازنی بیگم، چاندی پروین وغیرہ

ذمہ داران اور معاونین کو اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العامین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں