لاکھوں سلام پیش کرتا ہوں کرناٹک کی اسلامی شہزادیوں کو
لاکھوں سلام پیش کرتا ہوں کرناٹک کی اسلامی شہزادیوں کو
از قلم:حافظ محمد عمران النیبالی
متعلم:دارالعلوم نور الاسلام جلپاپور سنسری نیپال
اے امت مسلمہ کی پیاری بہنو! اور اسلام کی پیاری شہزادیو فی الحال کرناٹک کی شیر دل رکھنے والی پیاری بہنو!
میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے لاکھوں سلام پیش کرتا ہوں . آپ کی جرأت، ہمت ،بہادری و بے باکی کو کروڑوں سلام پیش کرتا ہوں آپ نے یقیناً ثابت کرہی دیا کہ ہم باحجاب زندگی بسر کریں گے تو باحجاب ہوکر کریں گے کوئی باطل طاقت فسطائی قوت ہمیں حجاب کرنے سے روک نہیں سکتی ۔ آپ نے اماں عائشہ صدیقہ و فاطمۃ الزہراء اور اماں مریم کی بیٹیاں ہونے کی لاج رکھ ہی لیا . اللہ تعالیٰ ہماری بہنوں کے حوصلوں کو مزید بلند کرے اور ہماری بہنوں کی ہر چہار جانب سے حفاظت و مدد فرمائے ۔ آج میں بڑی دکھ ،اور درد دل کے ساتھ پوچھ رہا ہوں کہ ہماری بہنوں پر آخر ایسا دن کیوں آیا ؟ آج ہماری بہنیں صرف احتجاج میں اکیلی کیوں کھڑی ہیں ؟ ہماری بہنوں کی عزت و آبرو کو لوٹنے کی کوششیں تیز تر ہیں مسلم ماؤں و بہنوں کو باپردہ اسکول آنے سے روکا جارہا ہے ان کے حقوق کے ساتھ کھیلواڑ کیوں کیا جارہا ہے ؟ ان کی عزتیں پامال کرنے کے ہر ممکن تدبیر کی جارہی ہے .. آخر کیوں ؟ کہاں گئے ہمارے سیاستدان و دانشوران ؟ کیوں وہ ہماری بہنوں کے لئے آواز بلند کرنے کے لیے تیار نہیں ؟ کہاں گئے ہمارے علماء کہاں گئے حقوق نسواں کا ڈنکا پیٹنے والے ؟ کیا سب کے سب سوگئے ہیں ؟ یا دیکھ دیکھ کر آنکھیں موند لیے ہیں ؟ یا انہیں اپنی بیٹیوں اور اپنی بہنوں کی فکر نہیں؟ کہاں گئے قلم کار حضرات جو ہماری بہنوں کی حق میں کچھ لکھنے سے بھی دامن بچارہے ہیں؟ کہاں گئے خطباء آخر اپنی زبانیں بند کرکے کیوں گھروں میں بیٹھے ہیں ؟ کس نے ان کی زبانیں بند کر رکھا ہے ؟ کیوں زبان پر تالے پڑ گئے ہیں ؟ سوائے چند گنے چنے علماء و سیاستدان کے کوئی میدان میں کیوں کھڑے نہیں ہوئے ہیں ؟ سب کے سب کیوں حکومت کی دباؤ میں پڑے ہیں جب حکومت ہی ہماری بہنوں پر ظلم کرے گی تو ہم کیوں چپ رہیں گے؟ کاش کہ امت مسلمہ ہوش کا ناخن لے اور ایسی ظالم حکومتوں کے خلاف آواز بلند کرے !
ارے امت مسلمہ کے جیالو اٹھ کھڑے ہوجاؤ
اور اپنی بہنوں بیٹیوں کی عزت کو بچاؤ میں پھر سے سلام پیش کرتا ہوں اس شیر دل رکھنے والی پیاری بہن کو جنہوں نے اللہ اکبر کی صدا بلند کی غیروں کے سامنے اللہ ہماری بہنوں کے حوصلوں کو مزید بلند کرے ( آمین یارب العالمین)

تبصرے