شفیع اردولائبریری یکہتہ کادوسرا کامیاب ترین طرحی مشاعرہ "ایک شام قومی یکجہتی کے نام" ورسم اجرا بحسن و خوبی اختتام پذیر

 شفیع اردولائبریری کادوسرا کامیاب ترین طرحی مشاعرہ "ایک شام قومی یکجہتی کے نام" ورسم اجرا بحسن و خوبی اختتام پذیر 

شفیع اردولائبریری یکہتہ کادوسرا کامیاب ترین طرحی مشاعرہ "ایک شام قومی یکجہتی کے نام" ورسم اجرا بحسن و خوبی اختتام پذیر


  ضلع مدھوبنی کے کھٹونہ بلاک کی علمی ، ادبی اور ثقافتی بستی یکہتہ میں واقع شفیع اردولائبریری کادوسرا کامیاب ترین مشاعرہ'ایک شام قومی یکجہتی کے نام'مدرسہ البنات رحمانیہ کے صحن میں منعقد ہوا،جس کی صدارت  حضرت مولانا و قاری مطیع الرحمان قاسمی پرنسپل مدرسہ رحمانیہ نے کی ، اس موقع پر یکہتہ کے عظیم شاعر حضرت مولانا اسلم قاسمی کا مجموعہ کلام "گلدستہ آسی "کا اجر عمل میں آیا، پروفیسر بدیع الزمان ، مولانا منظور احمد شمسی قاسمی ، ڈاکٹر طارق انور ندوی، موجودہ مکھیا نجیب احمد منٹو اور صدر محترم نے اپنے قیمتی تاثرات پیش کیے اورباذوق اہل علم حضرات نے بنظرتحسین دیکھا۔

اس مشاعرے میں تین مصرع طرح دیے گئے تھے۔ (1)غزل کیا پڑھے ہے قیامت کرے ہے (2) وطن کی سرزمیں سے عشق والفت ہم بھی رکھتےہیں، (3)اپنے ہاتھوں میں لے کے قلم رہ گئے۔

 جن شعراء نے کلام پیش کیۓ ان کے نمونے ملاحظہ فرمائیں..

بدل جائے گی اک دن ہوا کی یہ رت بھی
خزاں کی طوالت بشارت لگے ہے
بہادر ہیں جئیں گے ہم یہاں پر حوصلے سے اب

کہ طارق جاں بچانے کی شجاعت ہم بھی رکھتے ہیں


         ڈاکٹرطارق انورندوی


ہمیں نہ دی شہادت اور ہمیں غدار کہلائے

 ستمگارو! کبھی سوچا کہ عزت ہم بھی رکھتے ہیں


        مولانامنظوراحمد شمسی


 تخیل کے طائر کے پر نوچ دو سب

 یہ عجلت کرے ہے شرارت کرےہے


       حسیب الرحمن شائق قاسمی


نگہبانی کا ہو خداپر بھروسہ

تومکڑی بھی آکر حفاظت کرے ہے

        ابواللیث انداز

 برابر میں آقا ﷺکے جنت میں ہوگا 

یتیموں کی وہ جو کہ حالت کرے ہے


      ولی احمد ولی


دیکھتےاپنےدستےکرم رھگئے

اپنےھاتھوں میں لیکرقلم رہ گئے


       اخلاق الرحمان


جن کی باتوں پہ ہوجاتا تھا کچھ یقیں

اب یہاں لوگ بھی ایسے کم رہ گئے

     سالک انورسالک 


ہمیشہ دیش کی دھرتی سے الفت ہم بھی رکھتے ہیں 

جو غدار وطن ہیں ان سے نفرت ہم بھی رکھتے ہیں 


      منت الله رحمانی


وہ کہتے ہیں کہ بھارت سے محبت ہم ہی کرتے ہیں 

غلط کہتے ہیں دعوی ہے عقیدت ہم بھی رکھتے ہیں


       نصیب احمد منا


 اس پروگرام کے رکن جناب دلشاد غنی وانکی ٹیم نے اظہار خیال کرتےہوئےکہا کہ مشاعرہ آپسی بھائ چارے کاپیغام دیتاہے،جہاں ہر مذہب،ہرمسلک،کے ہربرادری کے لوگ ایک چادر پے بیٹھ کر اپنے کلام کوپیش کرتے ہیں،اس سے بہتر آپسی بھائ چارے کادوسرا کوئ اسٹیج نہیں ہوتا، اس موقع پر  جناب آفتاب عالم سمیتی یکہتہ ، شفیق انصاری اُپ مکھیا ماسٹر محمد معراج سکریٹری جامع مسجد یکہتہ  ماسٹر ریاض ڈاک بابو جناب شریف انصاری ، دلشاد غنی عرف سونی بھائی ، محبوب صدیقی،انعام الحسن، ندیم گوہر،آصف، محبوب،عاکف انیس،شمیم ندوی،ناصرجمال، یاسر بلال ،نفیس بھائ و دیگر حضرات موجود تھے،یہ پروگرام جناب ثقلین کے ذریعہ فیس بک لائیوپربھی نشرکیاگیا،جس سے دوردراز رہنے والے افراد نے بھی لطف لیا اس کامیاب مشاعرے کی نظامت مولاناحسیب الرحمن شائق قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نے کی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں