التشبہ فی الاسلام

 پریس ریلیز ٢٠/دسمبر ٢٠٢١ء



    حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ (سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند وبانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)کی وقیع اور معرکہ آرا تصنیف ”التشبہ فی الاسلام“کا انگریزی ترجمہ بنام ”Islamic Law Of Imitation“ کا اجراء آج دارالعلوم وقف دیوبند میں عمل میں آیا، اس موقع پر دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب نے کتاب کی غیر معمولی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت علیہ الرحمہ کی یہ کتاب فکر اسلامی کے ایک ایسے باب کی جانب رہنمائی کرتی ہے، جس میں اب موجودہ دور میں دانستہ یا نادانستہ ابتلائے عام نظر آتا ہے،خاص طور پر مغربی تہذیب کی ملمع سازیاں اس جانب زیادہ مائل نظر آتی ہیں،ا ور یہ وہ مسئلہ ہے جس پر زیادہ تر اسلامی اصول وفروع کا مدار ہے،انہوں نے کہا کہ ہدایت وضلالت تشبہ سے ملحق ہے چاہے تشبہ کا تعلق اعمال وافکار سے ہو یا عقائد وسلوک سے، حضرت علیہ الرحمہ نے تشبہ کی تمام ممکنہ صورتوں کوواضح کرکے نہ صرف یہ کہ قرآن واحادیث سے دلائل پیش فرمائے ہیں بلکہ عقلی دلائل سے بھی پختہ ومستحکم گفتگوپیش کی ہے، کتاب ان ہی غیر معمولی اہمیت وافادیت کے پیش نظر حجۃ الاسلام اکیڈمی نے اس کتاب کاعربی زبان میں ترجمہ کرایاتھا، اوراب اس کا انگریزی زبان میں بھی ترجمہ پیش ہے، انہوں نے مترجم مولانا انور عزیز کو اس اہم ترجمہ کی بحسن وخوبی تکمیل پر ہدیہ تہنیت پیش کیا اورحجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی کو اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت پوراملک ذہنی وجسمانی طورپر کورونائی بندشوں کی زد میں تھا ایسے پر آشوب ماحول میں حجۃ الاسلام اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف علمی وتحقیقی سرگرمیاں جاری رہیں، جن کو بتدریج وبترتیب منصہ شہود پر لایا جارہاہے، اس موقع مختلف اساتذه دارالعلوم وقف دیوبند موجود رہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں