مفتی نور الہدی صاحب قاسمی کیا قاسمی برادران کا نام روشن
مفتی نورالھدیٰ قاسمی نے کیا قاسمی برادران کا نام روشن۔
فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین طورز زیدی نے 15 ہزار کا چیک، توصیفی سند، مولانا ودید الدین ندوی گولڈ میڈل سے نوازا۔
صوبہ بہار کے ضلع مدھوبنی کے علمی، تاریخی گاؤں جمیلا بازار میں نورالھدیٰ قاسمی29 سال قبل نیک صفت، علم وعلما دوست انسان لال محمد (مرحوم)صاحب کے بیٹے اردو مڈل اسکول کے استاد مولانا مظفر صاحب کے گھر پیدا ہوئے انہوں نے غیرمعمولی جد وجہد اور انتہائی سخت حالات سے گزر کر ہونہار اسکالر کا خطاب حاصل کیا۔ فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چئرمین طورج زیدی نے 15 ہزار کا چیک، ایک توصیفی سند اور مولانا ودیدالدین ندوی گولڈ میڈل سے اعزاز و اکرام فرمایا۔
کمیٹی کی اس تاریخی فیصلے سے لکھنو سمیت کئی شہروں میں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مفتی نورالھدیٰ قاسمی بچپن سے ہی نہایت ملنسار اور غیر معمولی ذہانت کے مالک ہیں، وہ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی وطن صوبہ بہار کے ضلع مدھوبنی کے جمیلابازار نامی گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد مادر علمی دارالعلوم وقف دیوبند سے فضیلت اور قسم الافتا والقضاء کی تعلیم حاصل کی ، کئی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد حصول علم کا سلسلہ اس قدر بڑھ گیا کہ نورالھدیٰ قاسمی نے دینی علم کے ساتھ ساتھ عصری میدان میں بھی اپنا سکہ جمایا۔انہوں نے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی لکھنو اترپردیش سے ایم ۔اے امتیازی نمبرات سے پاس کیا ہے ۔ اسی اعزاز میں فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنو اترپردیش کے چیئرمین طورج زیدی نے انہیں طلائی تمغہ، توصیفی سند اور 15 ہزار کا چیک دے کر ان کی عزت افزائی کی۔
اس اعزاز سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے قاسمی برادران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقع پر خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو پروفیسر سید شفیق اشرفی، پروفیسر ثوبان سعید، پروفیسر فخر عالم اعظمی، دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم و حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مولانا شکیب صاحب قاسمی، مفتی نوشاد نوری قاسمی نائب امیر شریعت بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈ مولانا شمشاد رحمانی القاسمی، مولانا بدرالاسلام قاسمی، مولانا مظفر عالمرحمانی ، مولانا جمشید عادل قاسمی، ماسٹر میکائیل پرنسپل مدرسہ خیر النساء، عاصم طاہر اعظمی
ایڈیٹر آئی این اے نیوز اعظم گڑھ اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ان کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے