دُرِّ یتیم سلسلہ نمبر(١)رشحاتِ قلم : ابن یوسفؔ ڈلوکھر (مدہوبنی) متعلم : دارالعلوم وقف دیوبند
دُرِّ یتیم
سلسلہ نمبر(١)
رشحاتِ قلم : ابن یوسفؔ ڈلوکھر (مدہوبنی)
متعلم : دارالعلوم وقف دیوبند
رابطہ :7367915994
خدا جن کے صدقے میں دنیا سجایا
امام الرسل جن کو رب نے بنایا
خداجن کو دے کر کے احساں جتایا
وہ "دُرِّ یتیم" دیکھو آیا جی آیا!
نبی کی ولادت سے قبل کیا تھا منظر؟
بدی اور جہالت کا سایہ تھا گھر گھر
ذرا سی کمی بیشی لے لیتا دل پر
جسےدیکھ کرہوتا شیطاں بھی ششدر
نبی اس شقی قلب کو بھی جگایا
وہ در یتیم دیکھو آیا جی آیا!
گزرتا تھا دن بے جا کاموں میں ویسے
پڑے رہتے پیچھے کرے زیر کیسے
تہہ و بالا کر کے سکوں ملتا جیسے
بنے قتل و غارت کے خوگر وہ ایسے
غلط, جو روش تھا سبھی کو چھڑایا
وہ در یتیم دیکھـو آیا جـی آیا!
قتل کرنا بیٹی کو تھی فخر کی بات
بنا رکھا تھا رب منات و حبل لات
کہیں فرقہ بندی کہیں تھی نسل ذات
نہ کلچر , تمدن نہ کوئی روایات
جہنم میں گرتی جماعت بتایا
وہ در یتیم دیکھو آیا جی آیا !
...........سلسلہ جاری ہے..............
تبصرے