مرد و زن اسلام کی نگاہ میں برابر ہیں از: فضاء، مدھوبنی

     مرد و زن اسلام کی نگاہ میں برابر ہیں

        از: فضاء، مدھوبنی


      اسلام صنفی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے ہی آیا ہے_ اس کا ایک پہلو انسان کا اپنی اولاد میں لڑکیوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا بھی ہے_ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان ہدایات کی اہمیت اس جاہلی معاشرے میں کئی گناہ بڑھ جاتی ہے جہاں بچیوں کو زندہ درگور کرنے کا رواج تھا، ان کی پیدائش کو رسوائی کا سبب سمجھا جاتا تھا_ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی کا مفہوم ہے کہ جس شخص کے گھر میں کوئی بچی پیدا ہوئی اور اس نے جاہلیت کے طریقے پر اسے زندہ دفن نہیں کیا اور نہ اس کو حقیر جانا اور نہ لڑکوں کو اس کے مقابلے میں ترجیح دی تو اللہ تعالی ایسے شخص کو جنت میں داخل کرے گا_ (ابوداؤد) ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ"جس شخص کو ان بچیوں کے ذریعہ آزمائش میں ڈالا گیا، پھر اس نے اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا تو یہ بچیاں اس کے لئے جہنم سے پردہ بن جائیں گی_ ایک دوسری جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بے سہارا بیٹی (جو طلاق شدہ ہو یا جس کی شادی نہ ہو سکی ہو) کی کفالت کو بہترین صدقہ قرار دیا ہے_(ابن ماجہ)

      اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ ارشادات کو ایام جاہلیت کے تناظر میں دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہے_ جب ہم ایام جاہلیت کا مشاہدہ کرتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو دیکھتے ہیں تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اسلام سے پہلے عورتوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی، اسلامی نے ہی عورتوں کو عزت و بلندی عطا کی_ موجودہ دور میں بھی زمانہ جاہلیت کی جھلک نظر آتی ہے، دوران حمل الٹراساؤنڈ کے ذریعہ معلوم کرکے پیٹ میں ہی لڑکیوں کو قتل کر دیا جاتا ہے یہ بھی ایک طرح سے زندہ درگور کرنے سے بھی بدتر ہے_ اور اس لعنت میں امیر و غریب سبھی شامل ہیں_

     دوسری جانب جب ہم اللہ کے کلام پر نظر ڈالتے ہیں تو اس سے یہ بات مزید واضح ہو جاتی ہے کہ اللہ کی نظر میں مرد و عورت سب برابر ہے ہیں:"هو الذي خلقكم من نفس واحدة وجعل منها زوجها"(اعراف) "وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اس کی جنس سے اس کا جوڑا پیدا کیا_" قرآن کریم نے اس بنیادی تصور کی بھی نشاندہی کی ہے کہ تخلیق انسانیت کے اعتبار سے مرد اور عورت کا آغاز ایک ہی سرچشمہ سے ہوا ہے اس لیے اپنی اصلیت کے لحاظ سے دونوں برابر ہیں____

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں