عفتیں تجھے یاد کرتی ہیں از: صائقہ ذکی

          عفتیں تجھے یاد کرتی ہیں

  از: صائقہ ذکی

      
     عورت کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنی عصمت و عفت کی اور اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کریں_ پیغمبر آخر الزماں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "الحياء شعبة من الايمان" (الحدیث) حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے_ دوسری جگہ ارشاد فرمایا: " اذا فاتك الحياه فافعل ما شئت" جب تجھ سے حیا رخت ہو جائے تو جو تیرے جی میں آئے کر_ حیا بہت بڑی نعمت ہے_ ہر انسان کے اندر یہ لازوال دولت فطری طور پر ودیعت کی گئی ہے اس لئے اس عظیم نعمت کی خوب قدر کرنی چاہیے_ یاد رکھیں اگر ہم اس نعمت عظمیٰ کی قدر کرنے سے محروم رہ گئے تو یقینا ہم اللہ کی نعمتوں کی ناشکرے بندے ہوں گے_ حیا ایک جلتا ہوا چراغ ہے اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ چراغ یونہی روشن رہے تو سب سے پہلے ہمیں اپنی نگاہوں کو نیچی رکھنی ہونگی، قلب کو تمام طرح کی آلائشوں اور گناہوں سے پاک و صاف رکھنا ہوگا تبھی جاکر ہم اپنے اندر حیا کی شمع کو روشن کر سکیں گے_ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: "جس شخص کے اندر غیرت نہیں اس شخص کے اندر ایمان ہی نہیں، میں ابن آدم میں سب سے زیادہ غیور ہوں اور اللہ تعالی مجھ سے بھی زیادہ غور ہے_" (الحدیث)

    حیا کا یہ لازمی جزء ہے کہ عورت پردہ میں رہے_ عورتوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ بن سنور کر عمدہ لباس اور خوشبو لگا کر غیر محرم مرد کے سامنے جائے، اگر وہ اپنی عزت و آبرو کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھتی ہے تو اس حشر شہیدوں کے ساتھ ہوگا_ لیکن اگر کوئی عورت بے پردہ، زیب و زینت کے ساتھ، خوشبو سے معطر ہو کر بازار کا رخ کرتی ہے تو اللہ کے فرشتے اس پر اس وقت تک لعنت و ملامت کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ اپنے گھر کو نہ لوٹ جائے_ بے پردگی اور عریانیت کی وجہ سے معاشرے اور سماج پر بلائیں نازل ہوتی ہیں لیکن ہم اسے سمجھ نہیں پاتے، یہ بلائیں اور مصیبتیں کیوں نازل ہو رہی ہیں_ لہذا عورتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی عصمت و عفت کی حفاظت کا پورا پورا خیال رکھے کیوں کہ یہ اس کے فرائض دینیہ میں شامل ہے___

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں