______ظرف تو عالی رکھیے_______از قلم:حافظ محمد عمران نیپالی_متعلم:دارالعلوم نور الاسلام جلپاپور انروا نگر پالیکا {10} سنسری نیپال__

    ______ظرف تو عالی رکھیے_______

از قلم:حافظ محمد عمران نیپالی_

متعلم:دارالعلوم نور الاسلام جلپاپور انروا نگر پالیکا {10} سنسری نیپال__

رابطہ نمبر_9819077275


حضرات قارئین

    تمام تعریفیں اس وحدہ لاشریک لہ کی جس  نے ہمیں خوبصورت سی زندگی عطا فرمائی ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم ان کی قدر کریں اور خوشی ہو یا غم دکھ ہو یا تکلیف اور بڑی سی بڑی پریشانیاں ہی سے کیوں نہ دو چار ہوں لیکن ہر وقت اللہ کا شکر گزار بندہ بن کر رہیں ، آج ہم  ایک بہت ہی بڑی روح کی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں وہ ایسی بیماری ہے جس سے ہم اور آپ خود ہی کو تباہ و برباد کرکہ اپنا نشیمن خاکستر کئے جارہے ہیں  حسد، بغض،کینہ کے حوالے اپنے وجود کو کردیا ہے. کسی اور کی  ترقی اور بلندی پر ہمیں اظہار مسرت کے بجائے تکلیف ہونے لگی ہے  ،اور ہر وقت یہ منفی سوچ میں رہتے ہیں کہ وہ آخر کیسے اور کیوں  کامیابی کی منزل طے کرتا جارہا ہے اور ترقیاں ان کی قدم بوسی کررہی ہے ۔ آج ایسی سوچ کے حامل  افراد ہر گروہ ہر جماعت و ٹولہ ہر طبقے میں دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔بہت سے لوگ دوسروں کی کامیابی اور ترقی پر حسد کی آگ میں جلنے کڑھنے میں ہی زندگی گزار دیتے ہیں، مگر بہت سے افراد کو یہ جستجو ہوتی ہے کہ اپنی خواہشات اور خوابوں کے مطابق کامیاب زندگی کے حصول کو کیسے یقینی بنائیں۔ یقین مانیے  کامیابیاں ان ہی  لوگون کی مقدر ہوتی ہیں۔ کامیاب لوگ مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ آس پاس کے افراد میں خامیاں تلاش کرنے، ان کی کامیابیوں پر جلنے کڑھنے اور چیزوں کے منفی پہلوئوں پر توجہ دینے کے بجائے تعمیری سوچ کے علمبردار ہوتے ہیں۔

   قارئین کرام!
     ایسے افراد اپنے اہداف متعین کرتے ہیں اور پھر ان کے حصول میں دل و جان سے کوشاں ہوجاتے ہیں۔ وہ مشکلات سے گھبرا کر ہمت نہیں ہارتے، بلکہ ثابت قدمی سے اپنے اہداف کی جانب بڑھتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے اہداف لوگوں کی باتوں سے گھبرا کر اور ان کے خواہشات کے مطابق متعین نہیں کرتے، بلکہ اپنی سوچ اور اپنے شوق کو سامنے رکھ کر متعین کرتے ہیں۔ وہ یہ بھی نہیں سوچتے کہ لوگ کیا کہیں گے، بلکہ وہ مزید اور بہتر کی جستجو اور تلاش میں رہتے ہیں۔

     اپنی مرضی کے فیصلے کر انھیں دوسروں پر زبردستی مسلط نہیں کرتے، بلکہ صلاح. ومشورے سے کام لیتے ہیں۔ دوسروں کے لیے بھی معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ دوسروں کو کامیاب دیکھ کر بھی انھیں خوشی ملتی ہے۔ وہ ہمیشہ عاجزی انکساری سے پیش آتے ہیں۔ غرور اور گھمنڈ سے کام نہیں لیتے۔ ہر کام وقت پر کرتے ہیں اور اپنے قیمتی وقت کو لایعنی اور غیر ضروری کاموں میں ضائع نہیں کرتے۔ وہ کبھی ہمت نہیں ہارتے ۔ میں کہتا ہوں کہ دنیا میں آپ کو بہت سارے لوگ ایسے بھی ملیں گے جو ظاہری طور پر  آپ سے محبت و پیار کرنے کا دعویٰ کریں گے لیکن آپ کی کامیابیوں کو دیکھ کر ان کو خوشی میسر نہ ہورہی ہوتی ہے ۔ بلکہ آپ کی عزت کو پامال کرنے کی کوشش میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔ اور آپ کو نیچے گرانے کی چکر میں بہت گھنونے گھنونے گھٹیا سے بھی گھٹیا کام کر گزرتے ہیں، لیکن آپ کو ثابت قدمی سے کام لینی ہے ۔ آپ اللہ پر بھروسہ رکھیں کہ اللہ کے علاہ مجھے کوئی کامیابی اور عزت نہیں دے سکتا اور نہ ہی اللہ کے علاوہ کوئی مجھے ذلیل کرسکتا اور نہ ہی مجھے گرا سکتا"اللہ کا فرمان ہے (وتعز من تشاء و تذل من تشاء بیدک الخیر انک علی کل شیء قدیر){سورۃ آل عمران} ۔  یاد رکھیں جو اپنی زندگی فقط بیجا تنقید و تبصرہ اور حسد و بغض میں گزارتے ہیں وہ کبھی چین کی زندگی نہیں گزار سکتے اور نا ہی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ۔  اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم   حسد سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا خبردار!! حسد سے بچو! کیونکہ حضرت آدم علیہ سلام کے ایک بیٹے (یعنی قابیل) نے اپنے بھائی ہابیل کو حسد کی وجہ سے ہی قتل کیا تھا” تھا”( الرسالۃ القشیریہ جلد 1 صفحہ نمبر 288)۔ 

     اور حسد و کینہ سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کسی شاعر نے کیا ہی خوب کہا ہے  کہ 

بغض اور حسد سے دل کو خالی رکھیے
اپنے ........ کردار کو ۔۔مثالی رکھیے

جو داد کے قابل ہو اسے دیجیے داد
دشمن ہی سہی ظرف تو عالی رکھیے 

       _قمر رعینی_

      اب میں اخیر میں یہئ بات کہکر اپنا قلم کو بند کروں گا کہ برائے مہربانی کسی کی کامیابی سے نہ جلیں ارے کوئی آگے بڑھ رہا ہے تو بڑھنے دیجئے نا  اور ان کے لئے مزید آگے بڑھنے کی دعا کیجئے ان شاءاللہ اللہ ان کے اس نیک عمل کی وجہ سے  آپ کو بھی نیک عمل کی توفیق دے اور  کامیابی  نصیب فرمادے۔ خود خوش رہیں دوسروں کو بھی خوش رکھیں اور خود اعلی  منازل طے کرنے کی کوشش کریں  دوسروں کے لئے بھی دعاء فرمائیں ۔ اس عمل سے  ان شاءاللہ آپس میں بھائی چارہ اور محبت پیدا ہوگی اور آگے بڑھنے میں آسانی ہوگی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں کہ لوگ کیا کہ رہے ہیں اور کیا کہیں گے۔ اللہ تعالیٰ  سب سےقبل مجھ ناچیز کو ان باتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو بھی عمل کی توفیق دے آمین یارب العالمین ۔   (اللھم انی اعوذبک من عین حاسدۃ للرزق واعوذبک من ناس لاتخاف من الظلم وأسألک ان تبعدھم عنا یارب العالمین)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں