خدارا کسی بھی تحریر کو "حقیر" نا سمجھیں از قلم: حافظ محمد عمران نیپالی متعلم : دارالعلوم نور الاسلام جلپاپور انروا نگر پالیکا 10 سنسری نیپال
خدارا کسی بھی تحریر کو "حقیر" نا سمجھیں
از قلم: حافظ محمد عمران نیپالی
متعلم : دارالعلوم نور الاسلام جلپاپور انروا نگر پالیکا 10 سنسری نیپال
قارئین کرام
الله رب العالمین نے ہم انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے مالا مال کیا ہے ۔ جیسا کہ فرمان خداوندی ہے_
وان تعدوا نعمۃ الله لا تحصوھا
اگر تم سارے کے سارے انسان الله کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو نہیں کرسکتے۔ یقیناً انہیں بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی ہے کہ ہم قلم کے ذریعے اپنی باتوں کو دوسرے انسانوں تک پہنچالیتے ہیں ،اور یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ نعمت ہر کسی انسان کو الله رب العالمین عطا نہیں کرتا ۔اللہ جسے چاہتے ہیں اسے عطا کردیتے ہیں، الله رب العزت نے جن کو بھی یہ نعمت عطا کئے ہیں اسے چاہیے کہ اس نعمت پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لائے اور اپنےنوک قلم کے ذریعے ایسی خدمات انجام دیں، جن سے اللہ رب العالمین اور محبوب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوں اور الله کے بندے اس سے فیضیاب ہوکر اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر زندگی گزر بسر کرنے والا بن جائے۔ اللہ ہمیں نعمتوں کا قدر دان بنائے۔_
قارئین کرام
جب بھی کوئی انسان اپنے قلم کے ذریعے کچھ لکھتاہےتووہ اپنے احساسات کو لکھتے ہیں،کبھی ہم اور آپ کسی بھی تحریر کو خوب دلجمعي کے ساتھ پڑھیں اور اسے اپنے دل کے اندر اتارنے کی کوشش کریں، تب ہمیں محسوس ہوگا کہ لفظ اور تحریر بھی ایک اہم اور الگ لذت رکھتے ہیں،کسی تحریر میں کوئی بات پڑھ کر مسکرا دینا اور کسی تحریر میں کوئی غمزدہ الفاظ پر آنکھوں کا نم ہوجانا ،تحریر کے اندر کی کوئی ایسی بات پر دل کا دھڑکن تیز ہوجانا ،یہ سب اسی بات کی دلیل ہے کہ الفاظ اور تحریر بھی اپنے اندر ایک اہم ترین لذت رکھتے ہیں،__
پاسبان ملت
یاد رکھیں بے حد تکلیف دیتی ہے وہ تحریر جو لکھ کر صرف اس غرض سے مٹا دی جائے کہ :پڑھنے والا شخص اسے جذبات نہیں بلکہ فقط الفاظ ہی سمجھے گا ۔اور آج کل عام طور پر پڑھنے والا شخص ان احساسات کو فقط من گھڑت قصے کہانیاں سمجھ کر لکھنے والوں تحریر کو پیروں تلے روند دیتا ہے۔_
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دوسرے کے احساسات کو احساسات سمجھنے اور نعمتوں کی قدر داں بنائے اور ہمارے قلم کے ذریعے ایسے ایسے خدمات لے جو ملک و ملت اور دین اسلام کے لئے مفید ہو___
(آمین یارب العالمین)
تبصرے