آپ بس ہمت جٹاتے جائیے مشکلوں کا سر اڑاتے جائیے ‏

غفران شکیل 



آپ  بس ہمت  جٹاتے جائیے 
مشکلوں کا سر اڑاتے جائیے 

رسم  الفت  یوں  نبھاتے جائیے 
نقش سب دل سے مٹاتے جائیے

زندگی  کا  لطف  پانے  کے  لئے 
دست نصرت کو بڑھاتے جائیے

چھوڑ کر سارے جھمیلے دہرکے 
رب  کو  اپنے بس  مناتے جائیے 

 جس قدر غفران ممکن ہوسکے 
دیپ  الفت  کے  جلاتے  جائیے

غفران شکیل

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ہندوستان کی آزادی اور مسلمان

طریقۂ نماز عیدین

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں