‎گزارشات بشکل نظم

                  گزارشات بشکل نظم

از قلم:توقیر ضیاء قاسمی (بونسی)مدھوبنی (بہار)


.                   ‎گزارشات بشکل نظم


میں عاصی ہوں میں ڈرتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے

روزانہ  توبہ  کرتا  ہوں  خدا  کے  پاس  جانا  ہے

کسی کو بھی اگر مجھ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو
 
عفو کردو میں منگتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے

دعائے  مغفرت  میں  سب  ہمیشہ یاد رکھیۓ گا

میں سب کو معاف کرتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے

زمانہ  یاد  رکھ!! ہرگز  مٹا  سکتا  نہیں  مجھ  کو 

میں بس اک رب سے ڈرتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے


مجھے سرکار کے ہاتھوں سے پینا جام ہے جاکر
 
گناہوں سے میں بچتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے

میں اٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے ہر جگہ شاید

یہی  اک  بات  کہتا  ہوں  خدا  کے پاس جانا ہے

زمانے  کا ستایا  ہوں  کرم  فرما  مرے  مولیٰ!!

ہمیشہ غم میں رہتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے

یہ مانا کہ گناہوں کا میں پتلا ہوں مگر پھر بھی

ترے ہی آگے جھکتا ہوں خدا کے پاس جانا ہے

بچالے اۓ مرے مولیٰ ضیاء کو تو خطاؤں سے
 
دعا  ہر  آن کرتا  ہوں  خدا  کے  پاس جانا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں