" فتحِ مکہ" اور جنگ "بدر" کی یاد تازہ کرنے والوں کے نام"

" فتحِ مکہ" اور جنگ "بدر" کی یاد تازہ کرنے والوں کے نام"
 
شاعر اسلام: ابن یوسف (محمد شعیب اختر یوسف) 
 متعلم: دارالعلوم وقف دیوبند



سب  مسلماں  کو  نبی  نے   ہے   بتایا   اک  بدن
 کیوں نہیں مومن ہو خوش اور ہو نہیں مست و مگن 

کارنامہ دیکھکر دشمن  ہوا  پھر  شرم سار 
فتحِ مکہ" کر کے قائم دی حقیقت میں امن

یاد کر  پھر بدر کے اس واقعہ  کو  اے  عدو 
حکمِ رب کے سامنے چلتا  نہیں کوئی جتن 

کام مشکل ہے نہیں کوئی خدا کے فضل سے 
ہو اگر جہدِ مسلسل اور  ہو  دل  میں  لگن

وقت کے فرعونیوں کمزور نا سمجھو ہمیں 
میری بےباکی دلیری سے ہے واقف یہ زمن 

حوصلہ کر کے, قدم آگے بڑھا ,پھر دیکھ لے
سرنگوں ہوتا ہے کیسے دشمنِ دیں, راہ زن 

دونوں ہاتھوں میں  خدا لڈو  دیا  مسلم تجھے
کیوں نہ پھر یہ قوم یوسفؔ باندھتی سر سے کفن

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں