رب کریم نے ہماری درخواست قبول فرما لی.... ‏

              بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

    رب کریم نے ہماری درخواست قبول فرما لی.... 

  ✍️: اسعد اقبال یکہتوی        

              السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ



   امید ہے کہ تمام رفقاء بخیروعافیت ہونگے: 

کرونا وباء سے جہاں بہت سی چیزوں پر اثر پڑا ہے ان میں سے ایک تعلیم بھی ہے۔۔

      پانچ مہینوں سے یونہی بیٹھے بیٹھے ایسے سست ہو چکے تھے کہ کسی کام میں دلچسپی پیدا ہونا بہت مشکل ہو گیا تھا ،دل ہی دل میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ مدارس اسلامیہ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیئے گئے ہیں،اسی وجہ سے ہمارے بہت سے رفقاء اپنے تعلیمی سلسلہ کو منقطع کر کے دیگر مشغولیات اختیار کرتے جارہے ہیں۔

      ادھر ملک کے حالات دن بہ دن تعلیم کے لیے غیر موزوں ہی ہوتے جارہے ہیں ۔
   بالمشافہ تعلیم کا نظم و نسق ابھی تک نہیں ہو پایا ہے ۔۔۔

 
 
        ملک کے دیگر گوں حالات اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے بالمشافہ تعلیم کے آغاز سے متعلق کوئی اعلان نہ ہونے کی بنا پر دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم : حضرت مولانا محمد سفیان صاحب القاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے بچوں کے مستقبل کو ضائع ہو نے سے بچانے کے لیے اور بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مادر علمی  الجامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم وقف دیوبند کی ویب سائٹ www . dud . edu in.  پر آن لائن تعلیم کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔
  حضرت مہتمم صاحب کا یہ قدم غیر معمولی قابل ستائش  ہے ۔یہ ہم سب طالبان علوم نبویہ کے لئے بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے ۔ہم طالبان علوم نبویہ کی دلی خواہش بھی یہی تھی کہ  گذشتہ سال کی طرح امسال بھی تعلیمی سلسہ جاری رہے ۔خداوند قدوس نے ہماری درخواست قبول فرمالی۔

      بارگاہ ایزدی میں دعا ہے کہ وہ ہم تمام طالبان علوم نبویہ کو مزید محنت، لگن شوق، دلچسپی اور ذوق کے ساتھ پڑھنے  کی توفیق عطا فرمائے۔

         نیز ہم سب کے مشفق و مربی اساتذہ کرام کو صحت کاملہ عاجلہ دائمہ ومستمرہ عطا فرمائے، 
آمین یا رب العالمین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں