آج ‏ہی ‏کے ‏دن

      
                   آج ہـــی کـــے دن
  
     اسعد اقبال یکہتوی متعلم دارالعلوم وقف دیوبند






            یہ حادثہ٥/جنوری٢٠٢٠ء مطابق ٩/جمادی الاول ١٤٤١ھ بروز یکشنبہ کا ہے جب جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے تھے_
   

        ذرائع کے مطابق چہرے پر نقاب ڈالے غنڈوں نے جے این یو کیمپس کے اندر طلباء اور اساتذہ پر حملہ کر دیا تھا_ حملے میں طلباء یونین کی صدر آئیشی گھوش بری طرح زخمی ہو گئی تھیں_
     

       عینی شاہدین کی رپورٹ کے مطابق شام تقریباً ساڑھے چھ بجے پچاس یا ساٹھ غنڈے جے این یو کیمپس میں داخل ہوئے اور طلباء پر غیرمتوقع حملہ کر دیا ان غنڈوں نے گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا اور ہاسٹل میں بھی توڑ پھوڑ کی یہاں تک کہ یونیورسٹی کی پروپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس حادثے کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور یہ بات بھی کانوں تک پہونچی کہ اس خون خرابہ میں بی جے پی حکومت (جو کہ اس ملک کی برسراقتدار پارٹی تھی)کے کارندوں کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔
      
          یہ حادثہ حکومت کی جانب سے لاۓ گۓ کچھ قوانین کے خلاف ہو رہے احتجاج کو ختم کرنے اور عوام اور طلبہ کو ایک طرح سے ڈرانے کے لۓرونما ہوا۔  کیوں کہ اُس وقت بر سر اقتدار حکومت شش پنج میں مبتلا دکھائی دے رہی تھی کہ کس طرح سے اس اجتجاج و دھرنا کو روکا جائے؟ اتر پردیش، کرناٹک، گجرات اور آسام جہاں بھی بھاجپا اقتدار میں تھیں اور دہلی میں پولس وزیر داخلہ (جو کہ بی جے پی کے قدآور لیڈرہیں) کے زیر انتظام تھی وہاں پر قوت و طاقت کے ذریعہ اس کو کچلنے کی کوشش کی تھی اور نہتے مرد و عورت مظاہرین کو نشانہ بنا کر اس کو ہندو مسلم کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی تھی، لیکن برادرانِ وطن نے ظالموں کی اُس چال کو ناکام بنا دیا تھا اور اس کو ہندو مسلم رنگ اختیار کرنے سے بچا لیا تھا_____

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں