مدارس: تعلیم و تربیت کے گہوارے ہیں

       مدارس: تعلیم و تربیت کے گہوارے ہیں


از قلم: اسعداقبال يكهتوى متعلم دارالعلوم وقف ديوبند





      الله تعالی نے نوع انسان کی رشد و ہدایت کے لئے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو مبعوث فرمایا اور تمام انبیائے کرام نے نوع انسانیت کو صراط مستقیم پر چلنے کی دعوت دى سب سے آخری نبی ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اللہ نے نبی بنانا چاہا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم غار حرا میں معمول کے مطابق عبادت و بندگی میں مصروف تھے کہ اللہ کا فرشتہ حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف فرما ہوئے اور اللہ کا پیغام سنایا کہ اقراء بسم...الخ اور اسی آیت مبارکہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت سے سرفراز فرمایا گیا_ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی تخلیق کا مقصد صرف عبودیت و بندگی نہیں ہے بلکہ عبادت و بندگی میں خلوصیت اور للہیت پیدا کرنے کے لئے علم ضروری ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایک علم داں يعنى عالم کا سونا جاھل کے پوری رات کی عبادت سے بہتر ہے_

       ابتداء آفرینش میں درس و تدریس کے لیے نہ کوئی معقول انتظامات ہوئے تھے اور نہ ہی اس کے لئے کوئی جگہ متعین ہوئی تھی پہلا مدرسہ اگر کہا جائے کہ وہ اصحاب صفہ ہے تو بيجا نہ ہوگا گر چه اس كى شكل و صورت فى الوقت کے مدارس جیسی نہیں تھی مگر اُس چبوترے پـر تعليم كا هى كام هوتا تها جو اس وقت بزرگان دین اور اولیائے کرام کے خانقاہوں سے منتقل ہوتا ہوا مدارس کی شکل میں بر وقت موجود ہے_ اسی مدارس اسلامیه کے متعلق مفكر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی الحسنىْ الندوى رحمته الله عليه اپنى شاهكار تصنيف طالبان علوم نبوت میں رقمطراز ہیں__

     سب سے پہلے معلوم ہونا چاہیے کہ ایک دینی مدرسہ کا مقام اور منصب کیا ہے اور مدرسہ کیا ہے؟ مدرسہ سب سے بڑی کارگاہ ہے_ جہاں آدم گری اور مردم سازی کا کام ہوتا ہے_ جہاں دین اور اسلام کے سپاہی تیار ہوتے ہیں_ مدرسہ عالم اسلام کا بجلی گھر یعنی پاورہاوس ہے _ جہاں سے مسلم آبادی بلکہ انسانی آبادی میں بجلی تقسیم ہوتی ہے،  مدرسہ وہ کارخانہ ہے جہاں قلب و نگاہ ذہن و دماغ ڈھلتے ہیں_ مدرسہ وہ مقام ہے جہاں سے پوری کائنات کا احتساب ہوتا ہے اور پوری انسانی زندگی کی نگرانی کی جاتی ہے _ جہاں کا فرمان پورے عالم پر نافذ ہے، مدرسہ کا تعلق تقویم ، کسی تمدن  كسى عهد،كسى کلچر ، زبان و ادب سے نہیں ہےکہ اس کے قدامت کا شبہ اور اس کے زوال کا خطرہ ہو_ اس کا تعلق براہ راست نبوت محمد ہے______

تبصرے

Moinuddin نے کہا…
ماشاءاللہ بہت عمدہ ہے اللھم زدفزد

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

سال نو کے بدترین مفاسد اور ہماری ذمہ داریاں: قرآن و حدیث کی روشنی میں

طریقۂ نماز عیدین

لڑکیوں کی تربیت سے متعلق ضروری باتیں